موجودہ دورِ حکومت میں کتنی بجلی سسٹم میں شامل کر لی گئی؟اقتصادی سروےرپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) اقتصادی سروے کے مطابق پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 7 ہزار میگاواٹ بجلی آئی پی پیز کے نظام میں شامل کی گئی۔سی پیک کے تحت لگنے والے 11 ہزار میگاواٹ کے 12 منصوبوں میں سے 4 مکمل ہوگئے ہیں جبکہ لاہور مٹیاری ترسیلی لائن منصوبہ اگلے سال مارچ میں مکمل کرلیا جائے گا۔16

ہزار میگاواٹ کے منصوبوں میں سے 8 ہزار 500 میگاواٹ کے 9 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ سی پیک کے تحت 4 ہزار 620 میگاواٹ کے 4 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔اسی طرح 1980 میگاواٹ کے تھرکول کے 3 اور 1590 میگاواٹ کے 2 منصوبے 2020-22 کے دوران پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے۔اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں درآمدی اور مقامی ایل پی جی کی یومیہ فراہمی 2906 ٹن سے کم ہو کر 2746 ٹن ہوگئی ہے، اسی طرح درآمدی اور مقامی ایل پی جی کی کھپت 2908 ٹن یومیہ سے کم ہو کر 2799 ٹن یومیہ ہوگئی ہے۔

close