اگر مستقبل میں عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہو ا تو حکومت پاکستان کیا کرے گی؟مشیر خزانہ نے اچھی خبر سنا دی

لاہور (پی این آئی) مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اس وقت ترجیح لوگوں کو ریلیف دینا ہے اس لئے بجٹ میں نئے ٹیکس نہیں لگائے گئے اور اگر مستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہوا تو پھر لیوی میں کمی کریں گے تاکہ سارا بوجھ عوام پر نہ پڑے۔تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں

ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا ہمیں اچھے انداز میں ٹیکس جمع کرنے کی ضرورت ہے جبکہ اس وقت ترجیح لوگوں کو ریلیف دینا ہے، اس لئے نئے ٹیکس نہیں لگائے، ماضی کے قرضوں کیلئے 2900 ارب روپے ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس کے بعد ہم نے ایسے اقدامات کئے جس سے عوام کو بھی اس کا فائدہ پہنچے لیکن مستقبل میں اگر تیل کی قیمتیں مزید کم نہیں ہوتیں اور اس میں اضافے کا رجحان ہوا تو پھر ہم پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کم کریں گے تاکہ سارا بوجھ عوام پر نہ پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورنا وائرس کی کی صورتحال میں کوئی بات حتمی طور پر نہیں کہی جا سکتی اور اس وقت ہمارے پاس دو آپشنز ہیں کہ ہم مایوس ہو جائیں یا پھر بھرپور انداز میں اچھی نیت کیساتھ جو کچھ کر سکتے ہیں وہ کریں، اس لئے ہم اچھی نیت کیساتھ جو کچھ کر سکتے ہیں، کر رہے ہیں، کنسٹرکشن انڈسٹری کو بھی اسی لئے ریلیف دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close