سرکاری ملازمین کو تنخواہوں سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کے حق میں ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں بجٹ 2020-21 کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف تجاویز

اور سفارشات پر غورکیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ صوبائی بجٹ میں سبسڈی کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے اور سرکاری محکموں میں غیر ضروری اخراجات کا سلسلہ قطعی طور پر بند کیا جائے۔میسر انسانی وسائل کا بہترین استعمال کرکے کمی کو پورا کیا جائے اور موثر انتظامی اقدامات کے ذریعے کم از کم انسانی وسائل کے ذریعے زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل کئے جائیں۔ پی او ایل اور دیگر مدات میں کفایت سے سرکاری وسائل میں بچت کی جائے۔ محصولات میں اضافے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کو عوامی توقعات کے مطابق بہترین بنا کر پیش کیا جائے۔سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان، صوبائی وزراء راجہ بشارت، ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

close