کورونا وائرس، آئندہ چار سے آٹھ ہفتوں کے دوران پاکستان میں کیاہونیوالا ہے؟خطرناک دعویٰ کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی ) کورونا سے صحت یابی کے بعد ڈاکٹر سعد نیاز نے کہا ہے کہ کورونا آئسولیشن کے دوران صرف پیناڈول اور ملٹی وٹامن کا استعمال جاری رکھا۔تفصیلات کے مطابق صحت یابی کے بعد ڈاکٹر سعد نیاز نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ سوشل میڈیا پر پھیلی تجاویز پر کان دھرنے سے

پہلے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کرلیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلے چار سے آٹھ ہفتوں میں پاکستان میں کورونا کا مرض تیزی سے بڑھے گا، ملک کی موجودہ طبی سہولتوں کے ہوتے ہوئے صرف ذاتی بچاو ہی مریضوں کی واحد ڈھال ہے۔اس کے علاوہ ڈاکر سعد نیاز نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں مانتا ہوں کہ ہمارے وسائل وہ نہیں ہیں جو کہ نیوزی لینڈ اور دیگر ممالک کے پاس ہیں ، اس کا احساس ہمیں پہلے ہونا چاہیے تھا ، ہم لوگوں کو کیوں نہیں بتا رہے تھ کہ ہمارے پاس سہولتیں کم ہیں اس لیے ہمیں مزید احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ۔ان کا کہناتھا کہ آج جن اعدادو شمار کی بات ہو رہی ہے وہ ڈراؤنے نہیں ہیں ،آگے چار چھے ہفتوں میں جو اعدادو شمار آئیں گے وہ ڈراؤنے ہوں گے ،پہلے کسی کو نہیں پتا تھا کہ لاک ڈاؤن ٹھیک ہے یا نہیں لیکن آج طے ہے کہ لاک ڈاؤن ہی بہتر آپشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کہہ رہاہے کہ آپ کو لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا اور آپ کہہ رہے ہیں کہ ڈبلیو ایچ او ادارہ ہی ایسا ہے ، آپ نے دبلیو ایچ او سے وزیر اور ایڈوائزر رکھے ہوئے ہیں لیکن آپ ادارے کو مان بھی نہیں رہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close