کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے اچھی خبر سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا مریضوں کےلیے1400 وینٹی لیٹردستیاب ہیں اور رواں ماہ کے اختتام تک 1000اضافی آکسیجن بیڈزدستیاب ہوں گے تاہم کورونا کےلیےمختص 61 فیصدوینٹی لیٹرز تاحال استعمال نہیں ہو سکے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن

سنٹر کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ این سی اوسی ملک بھرکی صورتحال پرگہری نظررکھےہوئےہے اور صورتحال میں تبدیلی کےپیش نظرانتظامات موثربنائے جارہےہیں۔این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا مریضوں کےلیے25ہزار730بیڈز اور 5433 آکسیجن والےبیڈز مختص ہیں اور ملک میں 1400 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ رواں ماہ کےاختتام تک 1000اضافی آکسیجن بیڈزدستیاب ہوں گے، اضافی آکسیجن بیڈزضرورت پڑنےپراستعمال ہو سکیں گے، آزادکشمیر،جی بی،اسلام آبادنے مزید250 وینٹی لیٹرزکیلئےدرخواست کی ہے۔این سی اوسی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرمیں کورونامریضوں کیلئے 379 بیڈزمختص ہیں جبکہ 68 آکسیجن بیڈز، 43 وینٹی لیٹرزدستیاب ہیں تاہم کوئی مریض وینٹی لیٹرپرنہیں جبکہ گلگت بلتستان میں کورونامریضوں کیلئے 151 بیڈز مختص ہیں اور 43آکسیجن بیڈز،28وینٹی لیٹرزدستیاب ہیں، تاہم گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹرز پر نہیں۔اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں کورونا مریضوں کیلئے2148 بیڈز ، 262 آکسیجن بیڈز اور 36 وینٹی لیٹرزدستیاب ہیں جبکہ کوئی کورونامریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے بتایا کہ خیبرپختونخوامیں کورونامریضوں کیلئے5110 بیڈز مختص ہیں اور 76 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ پنجاب میں کورونا مریضوں کیلئے 9276 بیڈز مختص جبکہ 207کورونامریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔اسی طرح سندھ میں کوروناکے مریضوں کیلئے8142 بیڈز مختص اور کوروناکے77مریض وینٹی لیٹرزپرہیں جبکہ کوئٹہ میں35،مظفرآباد میں10وینٹی لیٹرز ہنگامی حالت کیلئے دستیاب ہیں۔

close