وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری ایشیا کے کن پانچ مردوں میں شامل کر لئے گئے ؟بڑا سرپرائز آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری جنوبی ایشیا کے 5 بہترین خوش لباس مردوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایشین اسٹائل میگزین نے 5 بہترین خوش لباس مردوں کی فہرست جاری کر دی، فہرست میں وزیر اعظم عمران خان

کے معاون خصوصی برائے امور اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری بھی شامل ہیں۔فہرست میں معروف پاکستانی اداکار فواد خان بھی موجود ہیں جبکہ بھارت سے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ شامل ہیں۔میگزین کے مطابق زلفی بخاری نے مشرقی و مغربی لباس کے پہناووں کو خوبصورتی سے استعمال کیا، انہوں نے اٹالین سوٹس اور روایتی لباس کے کمبی نیشن کو بھی استعمال کیا۔میگزین نے کہا کہ زلفی بخاری کی بدولت پاکستانی سیاستدانوں کا نیا رخ دیکھنے کو ملا کہ سب ایک جیسا لباس نہیں پہنتے، زلفی بخاری فیشن اسٹائل سے نوجوانوں کے لیے آئیکون بنتے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close