بھارتی فوج آپے سے باہر، ایل او سی پر شدید حملہ کر دیا گیا، تشویشناک خبر آگئی

راولپنڈی(پی این آئی)بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے جندروٹ سیکٹر میں ڈیرہ شیرخان، سندھارا اوربمروچ گاؤں میں شہری

آبادی کو نشانہ بنایا اور بلااشتعال فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ زخمیوں میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جنہیں طبی امداد کےلیے قریبی طبی مرکز منتقل کیاگیا۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وبا کے دوران بھی بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور بلاشتعال فائرنگ کے نتیجے میں متعدد شہری شہید و زخمی ہوچکے ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close