سرکاری اسپتالوں میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی کٹس ختم ہو گئیں،بری خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی کٹس ختم ہو گئی ہیں۔جناح اسپتال، سروسز اسپتال، جنرل اسپتال اور میو اسپتال میں کرونا وائرس کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹ کی کٹس ختم ہو گئیں۔سرکاری اسپتالوں میں صبح سے مریضوں کے کرونا نمونے نہیں لیے گئے، کرونا لیب

انچارج کا کہنا تھا کہ کرونا ٹیسٹ کٹس گزشتہ رات ہی کو ختم ہو گئی تھیں، جس کے بعد سے ابھی تک نئی کٹس نہیں ملیں۔لیب انچارج کے مطابق مذکورہ اسپتالوں کو ابتدائی طور پر 100 کٹس دی گئی تھیں، جو ایک گھنٹے میں ختم ہو گئیں، کٹس ختم ہونے کے بعد تاحال نئی کٹس نہیں ملیں۔ اسپتال ذرایع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں کرونا کے آنے والے مریضوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کرونا وائرس سے 32 افراد جاں بحق ہوئے، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کرونا وائرس کے چوبیس گھنٹوں میں مزید 1813 نئے کیس سامنے آئے، اور اب تک کنفرم مریضوں کی تعداد 38903 ہو گئی ہے۔ادھر کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 15 واں ملک بن گیا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے، اب مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close