شہباز شریف کا وزیراعظم عمران خان پر ہتک عزت کا دعویٰ، سیشن کورٹ نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کر دی

لاہور(پی این آئی)شہباز شریف کا وزیر اعظم عمران خان پر ہتک عزت کا دعویٰ، سیشن کورٹ نے وزیر اعظم کو نوٹس جاری کر دیا۔(ن)لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ہتک عزت کے دعویٰ پر جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست دائر کر دی۔ عدالت نے وزیراعظم عمران خان

کو نوٹس جاری کر دیا۔ جمعہ کو لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے دائر کردہ متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہتک عزت کا دعوی 3 سال سے زیر التوا ہے، عدالت جلد سماعت کا حکم دے۔سیشن عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close