اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دار الحکومت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز لیکن پولی کلینک ہسپتال نے کورونا کے نئے مریضوں کا داخلہ بند کر دیا، وجہ بھی سامنے آگئی… وزارتِ صحت کے مطابق پولی کلینک، نرم ہسپتال کی او پی ڈیز بحال کردی گئی ہیں جنہیں کورونا ایس او پیز کے تحت چلایا جائے گا، او پی ڈیز
صبح آٹھ تا دوپہر دو بجے تک فعال ہونگی اور ایک وقت میں ایک مریض کو او پی ڈیز میں داخل ہونے کی اجازے ہوگی۔وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ نرم ہسپتال سے کورونا کے مشتبہ مریض کو پمز ریفر کیا جائے گا۔ پولی کلینک میں کورونا مریضوں کا مزید داخلہ بند کر دیا گیا ہے آئندہ آنے والے کورونا کے مشتبہ مریضوں کو پمز ریفر کیا جائے گا جبکہ پولی کلینک میں کورونا کے 7 مصدقہ مریض زیرعلاج ہیں۔ دوسری جانب آج وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت کورونا وائرس کی وبائی صورتحال پر اجلاس میں لاک ڈاؤن سخت کرنے کے حوالے سے غور کیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کی جائے گی، عملدرآمد نہ کیا گیا تو لاک ڈاؤن سخت کیا جائے گا۔ اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ضابطہ اخلاق پر عمل کرانے کی تلقین کی جائیگی۔ صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کریگی۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ ایس او پیز عملدرآمد پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، سخت انتظامی اقدامات ملک کے طول و عرض میں شروع کئے جا رہے ہیں جس کا مقصد حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر سخت سرزنش کرنا ہے تاکہ مارکیٹس، ٹرانسپورٹ اور صنعتی شعبوں میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے کیونکہ ان علاقوں میں کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ سب سے زیادہ ہے، تمام صوبوں میں عوام کو یہ واضح پیغام پہنچایا جائے کہ حکومت سماجی فاصلوں اور حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انتظامی کارروائی شروع کرنے جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں