لاہور (پی این آئی) لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت کی منظوری کے بعد نیب نے شہباز شریف کو 9 جون کو طلب کر لیا، آمد ن سے زائد اثاثہ جات آور منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو 9 جُون کو دوپہر 12 بجے دوبارہ طلب کیا گیا ہے، نیب نے شہباز شریف کو اپنے ساتھ ان سوالات
کے جوابات بھی ساتھ لانے کا کہا ہے جو نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے بھجوائے تھے۔ نیب نے میاں شہباز شریف کو گزشتہ روز طلب کیا تھا لیکن انہوں نے پیش ہونے کے بجائے اپنے نمائندے محمد فیصل کے ذریعے اثاثہ جات کے حوالے سے تفصیلی جواب جمع کروایا۔ جس کے بعد نیب نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے چھاپہ مارا تھا۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں