سابق صوبائی وزیر ایکسائز خیبر پختونخوا میاں جمشید کاکا خیل انتقال کر گئے، نماز جنازہ شام 6بجے زیارت کاکا صاحب میں ادا کی جائے گی

پشاور (گل حماد فاروقی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابق وزیر ایکسائز خیبر پختونخوامیاں جمشید الدین کاکا خیل کورونا سے انتقال کر گئے ہیں ۔خاندانی ذرائع کے مطابق میاں جمشیدالدین کاکاخیل کا کوروناوائرس ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا، وہ تقریباً 15 دن سے بیمار تھے، طبیت خراب ہونے پر میاں

جمشید کاکاخیل کو اسلام آباد کے نجی اسپتال لایا گیا تھا۔خاندانی ذرائع کے مطابق جمشید کا کا خیل کی میت نوشہرہ پہنچادی گئی ہے۔ نماز جنازہ شام 6 بجے زیارت کاکا صاحب میں ادا کی جائے گی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے کورونا سے متاثر میاں جمشیدالدین کاکاخیل کےانتقال پر رنج وغم کااظہار کیا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے میاں جمشیدالدین کاکاخیل کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر ِجمیل کی دعا کی ہے ۔وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ ایک اچھے ساتھی اور مخلص پارٹی کارکن سے محروم ہوگئے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close