کراچی(پی این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے طوفانوں اور جاری عالمی وبا کورونا صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہ جون 2020 میں ماہی گیری پر پابندی ختم کرکے ماہی گیروں کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔مراد علی شاہ نے یہ فیصلہ پیپلز پارٹی کے ایم این اے قادر پٹیل سے ملاقات میں کیا جنہوں نے
وزیر اعلی ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔ایم این اے قادر پٹیل نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ ماہی گیر طوفان، تیز جوار اور جاری کورونا وائرس صورتحال کی وجہ سے گزشتہ آٹھ سے دس مہینوں سے بہت زیادہ نقصان اٹھا چکے ہیں اور اب ماہی گیری پر پابندی کے سالانہ دو ماہ ہوچکے ہیں، ایسی صورتحال میں ماہی گیر اپنا گذر بسر نہیں کرسکیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں