قاضی فائز عیسیٰ ملزم ہیں، سوال کیسے کر سکتے ہیں؟ عدالت سوال کرے گی تو جواب دوں گا، شہزاد اکبر کی بھڑک

اسلام آباد(پی این آئی)قاضی فائز عیسیٰ ملزم ہیں، سوال کیسے کر سکتے ہیں؟ عدالت سوال کرے گی تو جواب دوں گا، شہزاد اکبر کی بھڑک۔شہزاد اکبر نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے سوالات کے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی ملزم ہیں وہ مجھ سے سوال نہیں کرسکتے۔تفصیلات کے

مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیس کی سماعت کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر سپریم کورٹ پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسٰی اس کیس میں ملزم ہے، ملزم کسی دوسرے سے کیسے سوال کر سکتا ہے، کٹہرے میں کھڑے ملزم کو جواب نہیں دیا جاتا۔شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے مجھ سے سوالات کیے ہیں، عدالت نے ان کے الزمات پر مجھ سے پوچھا تو عدالت میں جواب دوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close