کورونا ویکسین کی تیاری، کب تک دستیاب ہو جائیگی؟ حکومت پاکستان نے بھی بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی) سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج کی ویکسین کی تیاری ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کی دستیابی آئندہ سال اکتوبر تک متوقع ہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق حالات حاضرہ کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی ملک تنہا

ویکسین تیار نہیں کر سکتا اور اس کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسین کی تیاری تک قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتارج گل نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام ممکن کوششیں کر رہی ہے تاہم یہ بدقسمتی ہے کہ عوام اس وبا ء کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔ انہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے ریڈیو پاکستان کے کردار کو سراہا۔پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس زکریا نے کہا کہ برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کو مرحلہ وار واپس لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک تقریباً4 سو پاکستانی برطانیہ میں ہیں تاہم وہ جلد اپنے وطن پاکستان آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں