سعودی عرب میں کتنے ہزار پاکستان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ؟ متعدد پاکستانیوں کی اموات بھی ہو گئیں

ریاض(پی این آئی)سعودی عرب میں کتنے ہزار پاکستان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ؟ متعدد پاکستانیوں کی اموات بھی ہو گئیں…. سعودی عرب میں ڈھائی ہزار پاکستانی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے پاکستانیوں کی کل تعداد 2500 ہے جبکہ اس

وائرس سمیت دیگر بیماریوں سے اب تک 100 کے قریب پاکستانی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے آل پارٹیز زوم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو انفرادی طور پر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے۔کورونا کے باعث انتقال کرنے والے پاکستانیوں کی میتوں کے علاوہ دیگر چند میتوں کو وطن بھجوانے کی کوشش کی جارہی ہے۔راجہ علی اعجاز نے مزید کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے ضرورت مند افراد کو راشن پہنچانے کا کام بھی جاری ہے جبکہ سفارتخانے کی جانب سے ایکسپائر ہونے والے تمام پاسپورٹ کی ایک سال کے لیے تجدید کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب میں کورونا کے 1644 نئے کیسز کا اضافہ ہو ا۔۔ سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مملکت میں کورونا سے مزید 16مریض جان کی بازی ہارگئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 441 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے مزیدمریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ مزید 3531مریض صحتیاب ہونے سے تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 54,553 ہوگئی ہے۔ مملکت میں اس وقت زیر علاج کورونا مریضوں کی گنتی 25,191 ہے جن میں سے 384 کی حالت نازک ہے۔سعودی عرب میں حالیہ رجحانات کے عین مطابق 73 فی صد نئے مریض مرد حضرات ہیں اور 27 فی صد خواتین ہیں۔ ان تمام میں 41 فی صد سعودی شہری ہیں اور 59 فی صد غیرملکی شہری ہیں۔ واضح رہے کہ مکہ کے علاوہ پورے سعودی عرب میں 21 جون تک کرفیو کے اوقات میں نرمی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close