کورونا کا مریض مرض لاحق ہونے کے کتنے روز بعدوائرس آگے نہیں پھیلا سکتا، نئی تحقیق سامنے آگئی

سنگاپور(پی این آئی) کورونا کا مریض مرض لاحق ہونے کے کتنے روز بعدوائرس آگے نہیں پھیلا سکتا، نئی تحقیق سامنے آگئی…کورونا کا مریض 10 روز بعد وائرس نہیں پھیلا سکتا۔ اکیڈمی آف میڈیسن اور سنٹر فار انفیکشن ڈیزیز سنگا پور کی تحقیق کے مطابق علامات کے دو روز قبل اور علامات کی تاریخ سے 10 دن بعد

کورونا کا مریض دوسروں تک وائرس پھیلانے کی صلاحیت کھو دیتا ہے۔ اس تحقیق کے بعد امریکہ ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کو نئی ریسرچ کے مطابق ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ10 روز بعد مریض کا نیگٹیو ٹیسٹ کرائے بغیر اسے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیں۔اس حوالے سے ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ایسے افراد کا کورونا ٹیسٹ 3 مہینوں تک مثبت آتا رہتا ہے، لیکن کورونا ان سے مزید لوگوں میں نہیں پھیلتا۔ خیال رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ہر طرف اس کا خوف پایا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں لوگ اس سے متاثر ہو رہے ہیں، ہر طرف کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح اس کی ویکسین تیار کر لی جائے، لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔تا ہم مختلف تحقیقات سامنے آ رہی ہیں۔ اس وقت امریکہ جیسا ملک بھی کورونا کا شکار ہو کر پریشان ہے، یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ امریکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک بھی ابھی تک کورونا پر قابو نہیں پا سکے اور ان ممالک میں بھی طبی سہولیات کم پڑ گئی ہیں۔ ان مسائل کے حل کے لئے اب اکیڈمی آف میڈیسن اور سنٹر فار انفیکشن ڈیزیز سنگا پور نے تحقیق کی ہے جس کے مطابق علامات کے دو روز قبل اور علامات کی تاریخ سے 10 دن بعد کورونا کا مریض دوسروں تک وائرس پھیلانے کی صلاحیت کھو دیتا ہے۔اس وقت دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد کی بات کی جائے تو ابھی تک دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 59 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

close