پشاور(پی این آئی)صرف پیر تا جمعرات کاروبار ہو گا، خیبر پختونخوا میں جمعہ تا اتوار مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا،کورونا وائرس کے باعث بگڑتی صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں آج سے اتوار تک لاک ڈاؤن رہے گا۔مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ کے پی کے تمام شہروں میں آج سے اتوار تک لاک ڈاون
رہے گا، صرف پیر سے جمعرات تک کاروباری سرگرمیوں کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ شام 5 بجے کے بعد ضروری دکانوں کے علاوہ تمام دکانیں بند رہیں گی ،صرف جنرل اسٹور، سبزی، پھل اورگوشت کی دکانیں کھلی رہیں گی۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حجام اور سیلون ہفتے میں 3 دن یعنی جمعہ، ہفتہ، اتوار کو کھلے رہیں گے۔اجمل وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ایس اوپیزپر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔واضح ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد روزبروز بڑھتی جارہی ہے، اب تک مجموعی کیسز کی تعداد 64 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جس میں سے 8 ہزار سے زائد کیسز خیبرپختونخوا سے ہیں اور صوبے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں