بے نظیر بھٹو خواتین سیاستدانوں میں سب سے زیادہ کرپٹ تھیں، امریکی خاتون صحافی کے دعوے پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا، پیپلزپارٹی کی جانب سے قانونی کارروائی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)بے نظیر بھٹو خواتین سیاستدانوں میں سب سے زیادہ کرپٹ تھیں، امریکی خاتون صحافی کے دعوے پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا، پیپلزپارٹی کی جانب سے قانونی کارروائی کر دی… سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے خلاف سوشل میڈیا پر بیان دینے پر امریکی صحافی سنتھیا ڈی رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی

درخواست دے دی گئی۔مقدمہ کے اندراج کی درخواست پی پی اسلام آباد کے صدر افتخار شہزادہ کی جانب سے دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ سنتھیا ڈی رچی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بینظیر بھٹو کے بارے میں ہرزہ سرائی کی ہے، انہوں نے ایک ایسی خاتون کے بارے میں نازیبا کلمات کہے ہیں جس سے نہ صرف پی پی پی کے کارکن بلکہ اس ملک کے لاکھوں کروڑوں شہری عقیدت رکھتے ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سنتھیا ڈی رچی نے لاکھوں پاکستانیوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے جس سے نقص امن کا خدہش ہے ، اس کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔خیال رہے کہ سنتھیا ڈی رچی نے بینظیر بھٹو کے بارے میں کہا تھا کہ وہ خواتین سیاستدانوں میں سب سے کرپٹ تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close