کراچی طیارہ حادثہ ، وزیراعظم عمران خان نے پوری پاکستانی قوم کو بڑی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد (پی این آئی)کراچی طیارہ حادثہ ، وزیراعظم عمران خان نے پوری پاکستانی قوم کو بڑی یقین دہانی کرا دی…. وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں حکومت طیارہ حادثہ انکوائری میں انصاف کرے گی، غیرجانبدارانکوائری سے حقائق منظرعام پر لائیں گے، ماضی کے تمام حادثوں کی رپورٹ بھی

منظرعام پر لائی جائے گی، انہوں نے ہدایت کی کہ گھر یا املاک اس حادثے سے متاثر ہوئی ان کیلئے بھی پیکج تیار کیا جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی آئی اے طیارہ حادثہ سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پی آئی اے اور سی سی اے حکام نے وزیراعظم کو طیارہ حادثہ سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعظم کو طیارہ حادثے کی شفاف اور غیر جانبدار انکوائری سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو تحقیقات کیلئے غیرملکی ماہرین کی خدمات حاصل کیے جانے پر بریفنگ دی گئی۔حکام نے وزیراعظم کو بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر شفاف انکوائری ہوگی اور ذمہ داروں کا احتساب ہوگا۔ وزیراعظم کو فرانسیسی ٹیم کی پاکستان آمد اور تحقیقات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ بیشتر میتیں شناخت ہوچکیں باقیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ وزیراعظم نے طیارہ تحقیقات سے متعلق مسلسل آگاہ رکھنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم عمران خان نے طیارہ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ شہید ہونے والے مسافروں کے خاندانوں کو ہرممکنہ سہولت اور معاوضے کی ادائیگی کی جائے۔ جن کے گھر یا املاک اس حادثے سے متاثر ہوئی ان کیلئے بھی پیکج تیار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر یہ حادثہ قوم کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے۔ کراچی طیارہ حادثہ میں ملوث ذمہ داران کا انکوائری کے بعد تعین کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں حکومت افسوس ناک واقعے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کرے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حادثے کی شفاف اور غیرجانبدار انکوائری کرکے حقائق منظرعام پر لائے جائیں۔ ماضی میں ہونے والے تمام حادثوں کی رپورٹ بھی منظر عام پر لائی جائیں۔مزید برآں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کورونا اور ٹڈیوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کو ٹڈیوں کی صورتحال اور اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ کورونا کی مجموعی صورتحال اور این سی او سی کے اعدادوشمار پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close