اسلام آباد (پی این آئی)کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا، پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی کال ہی نہیں کی، بڑا دعویٰ… ترجمان قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) عبد اللّٰہ حفیظ نے کہا ہے کہ ابھی تک کی اطلاع کے مطابق پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی کال نہیں کی تھی۔ ترجمان پی آئی اے عبد اللّٰہ حفیظ نے اپنے
ایک بیان میں کہا کہ فلائیٹ ڈیٹا ڈی کوڈ کرنے کی کوشش کی بات غلط ہے، جائے حادثہ پر تحقیقاتی ٹیم 4 دن سے موجود ہے، شواہد جمع کیے جا رہے ہیں، ملبہ اٹھانے کا کام شروع کیا گیا ہے، ملبہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیا جائے گا۔عبد اللّٰہ حفیظ نے کہا کہ 97 میں سے 41 لاشوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایئر بس ٹیم صبح چھ بجے سے سائیٹ پر ہے، ایئر بس ٹیم نے رن وے اپروچ کا جائزہ لیا ہے۔ترجمان قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) عبد اللّٰہ حفیظ نے کہا ہے کہ ابھی تک کی اطلاع کے مطابق پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی کال نہیں کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں