کورونا کیخلاف جنگ میں حکومت کا بڑا فیصلہ ، مریضوں کی جان بچانے کیلئے اہم کام کی اجازت دیدی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) کورونا کیخلاف جنگ میں حکومت کا بڑا فیصلہ ، حکومت نے کورونا مریضوں کیلئے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کی اجازت دیدی ماہرِ امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کو حکومت کی جانب سے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کی اجازت دیدی گئی ہے۔ ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتایا ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کو اینٹی باڈیز

ٹیسٹ کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ جن لوگوں میں اینٹی باڈیز ہوں گی ان کے کورونا کی وجہ سے بیمار ہونے کا خدشہ کم ہوگا اور انہیں انفیکشن بھی نہیں ہوگی۔ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کی اجازت ملنے سے فرنٹ لائن پر خدامات دینے والے ڈاکٹرز کو بہت مدد ملے گی۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 58 ہزار 997 ہو گئی جبکہ 1221 افراد جاں بحق ہق گئے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کی بات کی جائے تو پاکستان میں کورونا کے مزید 1381 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 25 افراد کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہو گئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کی بات کی جائے تو پنجاب میں 464کیسز اور 10 ہلاکتیں، خیبرپختونخوا سے 8 ہلاکتیں اور 179 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ سے 573 کیسز 5 ہلاکتیں، اسلام آباد 87 کیسز اور ایک ہلاکت اور گلگت بلتستان میں ایک ہلاکت اور 8 کیسز جبکہ بلوچستان سے 68 اور آزاد کشمیر سے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد اس کے مزید پھیلنے کے خطرات زیادہ ہیں۔اس وقت پاکستان نے بھی کئی ممالک کی طرح لاک ڈاؤن ختم کر دیا ہے جس کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے لئے محدود مدت کے لئے کاروبار کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر کیا گیا تھا جو ابھی تک جاری ہے۔ اگر مجموعی کیسز کی بات کی جائے تو سندھ میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 23507 اور اموات 374 ہوگئی ہیں جبکہ پنجاب کی بات کی جائے تو پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 21,118 اور اموات 362 ہوگئی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی بات کی جائے تو سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1728 جب کہ اموات 17 ہو چکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close