اسلام آباد(پی این آئی)بھارت کے ارادے اچھے دکھائی نہیں دیتے، انڈیا خطے کے امن کے ساتھ کھیل رہا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کی شرمناک رسوائی ہوئی، بھارت متنازعہ علاقے میں فضائی پٹی بنانے کی کوشش کر رہا ہے، پورے خطے کا
امن داؤ پر لگا ہے، انڈیا پاکستان کے خلاف افغانستان کی سر زمین استعمال کرتا رہا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت خطے کے امن کے ساتھ کھیل رہا ہے، بھارتی عوام بھی حکومتی پالیسیوں سے نا خوش ہے، بھارت متنازعہ علاقے میں فضائی پٹی بنانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت اپنے اندرونی معاملات سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، بھارت پاکستان کیخلاف افغانستان کی سر زمین استعمال کرتا رہا، بھارت کو ڈائیلاگ کا طریقہ اپنا کر معاملہ سلجھانا چاہیے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بھارت توجہ ہٹانے کیلئے پروپیگنڈے کا سہارا لیتا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں محاذ آرائی کی کیفیت گرم کر رکھی ہے، بھارت کے ارادے اچھے دکھائی نہیں دیتے، انڈیا خطے کے امن کے ساتھ کھیل رہا ہے، بھارت کے جارحانہ رویے سے خطے کا امن داؤ پر لگا ہوا ہے، بھارت کا نیپال کے ساتھ رویہ بھی سب کے سامنے ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کسی سے پوشیدہ نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں