ڈیرہ غازیخان(پی این آئی)مالی طور پر کمزور قیدیوں کی دیت اور جرمانہ کی ادائیگی پنجاب حکومت نے شروع کر دی، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے قیدیوں کیلئے احسن اقدام، حکومت پنجاب کی طرف سے مالی طور پر کمزور قیدیوں کی دیت اور جرمانہ کی ادائیگی کا سلسلہ شروع
کردیا گیاہے اورمالی طور پر کمزور قیدیوں کی دیت اور جرمانہ کی رقم ادا کرکے رہائی دلائی جائے گی قیدیوں کے مالی حالات،جیل میں نظم و ضبط اور دیگر معاملات کی جانچ پڑتال کیلئے کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔جیل کے سپرنٹنڈنٹ کمیٹی کے سیکرٹری مقرر کیے گئے ہیں۔کمشنر ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈیرہ غازی خان، راجنپور ،لیہ، بہاولپور اور ملتان جیل کے سپرنٹنڈنٹس شریک ہوئے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے سات قیدیوں کے کیس کی سماعت اور معاملات کا جائزہ لیا گیاسپرنٹنڈنٹ جیل نے بریفنگ دی۔کمیٹی نے دیت اور جرمانہ کی ادائیگی کے کیس کی سفارش کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں