عید الفطر کے موقع پر ملک بھرکے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(پی این آئی) وزارت پاور ڈویژن نے عیدالفطر پر لاہور سمیت ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا، کورونا وائرس کی وجہ سے ملازمین کو حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے۔نجی ٹی وی کےمطابق وزارت پاور ڈویژن نےعیدالفطر پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ

کرنے کا اعلان کردیا،اس حوالے سے پیپکو نے لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کے سربراہوں کو مراسلہ بھجوا دیا ہے، جس کیمطابق لاہور سمیت ملک بھر میں چوبیس سے ستائیس مئی تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ پیپکو نے مراسلے میں عیدالفطر پر سرکل، ڈویژن اور سب ڈویژن میں شکایات سیل قائم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے دوران ملازمین کو حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے، اسی طرح عیدالفطر پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسر وملازمین کے ناموں کی فہرست طلب کی گئی ہے، دفاتر میں اضافی ٹرانسفارمر ٹرالیاں اور دیگر ضروری میٹریل فراہم کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close