کراچی طیارہ حادثہ ، طیارے بنانیوالی کمپنی ائیربس بھی میدان میں آگئی ،پاکستان کو بڑی پیشکش کر دی گئی

لیڈن (پی این آئی)کراچی طیارہ حادثہ ، طیارے بنانیوالی کمپنی ائیربس بھی میدان میں آگئی ،پاکستان کو بڑی پیشکش کر دی گئی.. ہوائی جہاز بنانے والی یورپی کثیر القومی کمپنی ائیربس نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز(پی آئی اے)کے زیر استعمال اپنے اے 320 طیارے کی تباہی پر اظہار افسوس کیا ہے۔تفصیلات کے

مطابق قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 8303 کو لینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آیا اور طیارہ 2 بجکر 37 منٹ پر گرکر تباہ ہوگیا۔طیارے میں عملے کے 7 ارکان سمیت 98 افراد سوار تھے اور اب تک ملبے سے 57 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ 3 مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے ہیں۔پی آئی اے کے زیر استعمال یہ ائیربس اے 320 طیارہ زیادہ پرانا نہیں تھا اور اس کی عمر تقریبا 10 سے 11 سال تھی۔ہوائی جہاز بنانے والی یورپی کثیر القومی کمپنی ائیربس نے بھی پی آئی اے کے زیر استعمال اپنے اے 320 طیارے کی تباہی پر اظہار افسوس کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کمپنی کا کہنا ہیکہ ان کی ہمدردیاں حادثے سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ائیربس حادثے کی تحقیقات کے لیے معاونت فراہم کررہی ہے۔

close