پاکستان میں کورونا وائرس دو سال تک رہے گا، پاکستانیوں کو خبردار کر دیا گیا، کورونا کا حل بھی بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ کہ پاکستان میں سال دو سال تک کورونا کا معاملہ رہے گا۔مکمل لاک ڈاؤن اب اس کا حل نہیں رہا بلکہ اس کا حل سکریننگ، ٹیسٹنگ اورقرنطینہ یا پھر سمارٹ لاک ڈاؤن ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈنڈے سے قانون پر عملدرآمد مسلے کا حل

نہیں ہے۔ایک اور بیان میں معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ سندھ حکومت کورونا کو بیان بازی اور پراپیگنڈا سے بھگانا چاہتی ہے۔پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے خیال میں صرف لاک ڈائون کا آرڈردینا انکی زمہ داری ہے۔ عوام کو صحت و خوراک پہنچانا انکا مسئلہ نہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ وفاق پر الزامات لگاتے ہیں جس نے مشکل وقت میں 1200 ارب کا ریلیف پیکج دیا۔ ایک طرف کہتے ہیں کہ سیاست نہیں کرنی ،پھروزیراعظم پرالزامات کی بوچھاڑکرتے ہیں۔شہباز گل نے سندھ حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپکو ٹائیگر فورس کے نام پر اعتراض ہے لیکن آپکے پاس متبادل کوئی نہیں امتحان کی اس گھڑی میں بھی پیپلزپارٹی صرف اعتراضات کررہی ہے اپنی زمہ داری نہیں نبھارہی۔ دنیا نے وزیراعظم عمران خان کے وژن کو سراہا؛ پیپلزپارٹی سے ہضم نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ ں، ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 27ہزار937، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 40ہزار151تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1352نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،39 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 873 ہوگئیں ہیں۔این سی او سی کے مطابق این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 14ہزار584تک پہنچ گئی، سندھ میں 15ہزار590 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 5ہزار847اور اسلام آباد میں 947 ہوگئی، بلوچستان میں 2544, گلگت بلتستان میں527 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 112ہوگئی۔ مٴْلک بھر میں اب تک 11ہزار 341 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close