مسلم لیگ ن سے بڑی بڑی گرفتاریوں کا امکان ، حکومت نے عید کے بعد کی تیاریاں کر لیں

لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر سیاسی میدان میں گرفتاریوں کے حوالے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ عید کہ بعد نہ صرف اپوزیشن بلکہ حکومتی نمائندوں کو بھی گرفتار کیا جا

سکتا ہے۔اسی پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ن لیگ کہتی ہے کہ حکومت اس وقت گھبراہٹ کا شکار ہے اور وہ گرفتاریوں کی تیاری کر رہی ہے۔اور یہ حقیقت ہے کہ حکومت واقعی گرفتاریوں کی تیاری کر رہی ہے۔ہارون الرشید نے کہا کہ شہباز شریف گرفتار ہو سکتے ہیں اور اگر حکومت کا بس چلا تو مریم نواز بھی گرفتار ہو سکتی ہیں۔علاوہ ازیں خواجہ آصف بھی گرفتار ہو سکتے ہیں۔ہارون الرشید نے کہا کہ چاہے مریم نواز چپ کا روزہ رکھ کر بیٹھی ہیں لیکن سیاست کے کھیل نرالے ہوتے ہیں۔ایک کھیل کے پیچھے کو اور کھیل ہوتا ہے۔جو کچھ نظر آتا ہے اس کے پیچھے بہت کچھ پوشیدہ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان بھی سیاست سیکھ گئے ہیں،انہوں نے شہباز شریف کو دکھیل دیا ہے۔شہباز شریف اب گھبرائے ہوئے ہیں۔۔دوسری جانب حکومتی نمائندوں نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ نیب تحقیقات کی بنیاد پر شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، شہباز شریف نے کرپشن اور ٹی ٹی کو جدید خطوط پر استوار کیا۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے پاس سوالات کے جوابات نہیں ہیں، ن لیگی تیس مارخاں کرپشن الزامات کے جواب میں بغلیں جھانک رہے ہیں، امید نہیں مسرور انور، خان اینڈنثار ٹریڈنگ کی ٹرانزیکشنز کا جواب دیں گے۔ وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ احتساب کی باری آتے ہی ملک کا اپوزیشن لیڈر بھیگی بلی بن گیا ہے، شریف خاندان نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کی الگ دنیا بنائی ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close