لاہور(پی این آئی)آٹے کے بحران کا اندیشہ محکمہ خوراک کے چھاپوں کے خلاف احتجاج، پنجاب کے بعد خیبر پختون خوا میں فلور ملز کی ہڑتال۔پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی فلور ملز بند کردی گئی جس کے بعد آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔پنجاب کی فلور ملز نے محکمہ خوراک کی جانب سے چھاپوں
کے خلاف بطور احتجاج ملز بند کیں۔ پنجاب آٹا ملز کے صدر محمود درانی کا کہنا ہےکہ محکمہ خوراک کا ہدف پورا ہونے کے باوجود گندم خریداری کی اجازت نہیں دی جارہی۔ادھر خیبر پختونخوا کے فلور ملز مالکان ایک ماہ سے پنجاب سے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی بند ہونے پر احتجاج کررہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پابندی کے خلاف ہڑتال پر مجبور ہو گئے ہیں۔دونوں صوبوں میں فلور ملز بند ہونے سے آٹے کی سپلائی بھی ماثر ہوگئی ہے اور آٹے کے ایک اور بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں