روزے ٹھنڈے کر لیں، محکمہ موسمیات نے باقی رمضان میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی، روز ہ داروں کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد (پی این آئی) روزے ٹھنڈے کر لیں، محکمہ موسمیات نے باقی رمضان میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی، روز ہ داروں کیلئے اچھی خبر…. محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک

کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو رہا سب سے زیادہ بارش پاراچنارمیں 7، چکوال 3، سرگودھا اور استور میںایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت،شہید بینظیر آبادمیں45، مٹھی، دادو، چھور اور جیکب آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close