بلوچستان کا بھی 18 مئی سے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کے لیے ایس او پیز بنیں گے

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان کا بھی 18 مئی سے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کے لیے ایس او پیز بنیں گے۔پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد بلوچستان حکومت نے بھی پیر 18 مئی سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔متعلقہ حکام کے مطابق ٹرانسپورٹ کےلئے کمشنر، آر ٹی اے اور

ٹرانسپورٹر ایس او پی تیار کریں گے۔صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن مسلسل نافذ ہے۔ کوئٹہ میں خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے 81 دکانیں سیل اور 27 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ٹریفک پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 72 گاڑیوں کے چالان کر دیے۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2544 اور جاں بحق افراد کی تعداد 36 ہوگئی جبکہ 417 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔انجمن تاجران نے مکمل لاک ڈاؤن کی افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں