پشاور کی صحافی منیمت کور 30 سال سے کم عمر ’’100 بااثر سکھ شخصیات‘‘ میں منتخب کر لی گئی، برطانیہ میں ایوارڈ ملے گا

پشاور(پی این آئی)پشاور کی صحافی منیمت کور 30 سال سے کم عمر ’’100 بااثر سکھ شخصیات‘‘ میں منتخب کر لی گئی، برطانیہ میں ایوارڈ ملے گا۔کے پی کے سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کی پہلی سکھ خاتون صحافی نے برطانوی ایوارڈ اپنے نام کر لیا، 25 سالہ منمیت کور کو عالمی سطح پر شہرت یافتہ ایوارڈ

100 سکھ شخصیات میں منتخب کر لیا گیا۔ پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز سامنے آگیا، پشاور سے تعلق رکھنی والی پاکستان کی پہلی سکھ خاتون صحافی و سماجی کارکن منیمت کور کو برطانیہ میں منعقدہ انڈر 30 ایوارڈ ’’100 بااثر سکھ شخصیات‘‘ کے لیے منتخب کرلیا گیا۔ شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ منمیت کور اپنا ایوارڈ آئندہ برس برطانیہ میں تقریب میں حاصل کریں گی۔منمیت پاکستانی کی پہلی اقلیتی خاتون صحافی ہیں جنہوں نے سوشل سائنسز میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے جبکہ کمپوٹر اکیڈمی میں بھی بطور ایڈمنسٹریٹر تین سال خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔اپنے صحافتی کیرئیر کے دوران منمیت نے اقلیتی برداری کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ منیمت نے خواتین کے حقوق، سماجی مسائل اور خواتین پر جبری تشدد پر بھی کافی کام کیا، اقلیتوں کے حقوق اجاگر کرنے پر منمیت کو مقامی سطح پر بھی ایوارڈز مل چکے ہیں۔ من میت کور نے کہا کہ میرے لیے بہت خوشی کا وقت ہے کہ دنیا میں سکھوں کے بڑے ایوارڈ کی کیٹیگری میں میرا نام بھی آیا، جو لوگ محنت کرتے ہیں انہیں اس کا پھل ضرور ملتا پے، برطانیہ میں جا کر سبز ہلالی پرچم کی نمائندگی میرے خاندان کے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں