مظفر آباد ( پی این آئی ) قوم اور فوج آپ کے حکم کی منتظر ہے، فوج کو حکم دیں اور آگے بڑھیں اور مظلوم کشمیریوں کے لیے کچھ کریں۔۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے عمران خان کو ارطغرل جیسا بننے کا مشورہ دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ڈرامہ نشر کرنے کا حکم تو دیا لیکن خود بھی ارطغرل جیسے بنیں اور
کشمیر کے لیے کچھ کریں،صرف بیانات دینے سے کچھ نہیں ہو گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ آج کل پاکستان میں ارطغرل غازی چل رہا ہے،ہم بھی اس کی ایک قسط دیکھ رہے ہیں۔عمران خان نے یہ ڈرامہ نشر کرنے کا حکم دیا ہے تو وہ خود بھی ارطغرل جیسے بنیں۔اور پھر کشمیر پر کوئی عملی کردار ادا کریں، صرف بیانات دینے سے کچھ نہیں ہو گا۔راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ قوم اور فوج آپ کے حکم کی منتظر ہے۔ فوج کو حکم دیں اور آگے بڑھیں۔اور مظلوم کشمیریوں کے لیے کچھ کریں۔کشمیر کی بہن بیٹیاں آپ کی بھی بہن بیٹیاں ہیں۔واضح رہے کہ ترک ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘ ترکی سے بھی زیادہ پاکستان میں مقبول ہو گیا۔کہا جا رہا ہے کہ ترک ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘ ٹیلی ویژن کے ذریعے معاشرے میں مثبت پیغام پھیلانے کے لئے بہترین مثال ہے،بچے بوڑھے ہر کوئی اس ڈرامے کو پسند کر رہا ہے۔یہاں تک کہ سیاسی ایوانوں میں بھی اس ڈرامے کا تذکرہ کیا جا رہا ہے۔دو روز قبل یں۔سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا جس میں کورونا وائرس اور اس بحران کے دوران پارلیمنٹ کی کردار پر بحث کی گئی۔ ملک میں صحت کی سہولیات کی فراہمی پر غور بھی ایجنڈے میں شامل تھا۔جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ترکی کا ڈرامہ ارطغرل دکھانے سے مدینے کی ریاست نہیں بنے گی، ساری توقعات اس پر نہ ڈالی جائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں