ملک میں دو وائرس ہیں ، ایک کورونا وائرس ہے جس کا علاج موجود نہیں ہے ،دوسرا وائرس کرپشن ہے جس کا علاج ۔۔۔۔شبلی فراز کا طنزیہ وار

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں دو وائرس ہیں ، ایک کورونا وائرس ہے جس کا علاج موجود نہیں ہے ،دوسرا وائرس کرپشن ہے جس کا علاج ۔۔۔شبلی فراز کا طنزیہ وار، وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے 50 ارب ، بجلی و گیس کیلئے 100 ارب روپے رکھے ہیں۔ شبلی

فراز کا کہنا تھا کہ ملک میں دو وائرس ہیں ، ایک کورونا وائرس ہے جس کا علاج موجود نہیں ہے ،دوسرا وائرس کرپشن ہے جس کا علاج عمران خان ہے۔ شبلی فرراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے وائرس ملک کو کمزور اور مقروض کررہا ہے۔شہباز شریف بیماری سے بچنے کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خود نہیں آئے اپنے ساتھیوں کو بھیج دیا ۔ کورونا سے متعلق حکومتی اقدامات کے حوالے سے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ صورتحال عوام کے سامنے رکھ دی گئی ہے، لیکن پاکستان کی معیشت کوبھی کئی چیلنجز درپیش ہیں۔انہوں نے مزید روڈ میپ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ریلیف کیلئے 570 ارب روپے رکھے گئے ، جس میں سے 200 ارب روپے یہاڑی دار اورمزدوروں کیلئے رکھے گئے ہیں۔یاد رہے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کورونا وباء سے متاثرہ مزدوروں کیلئے ہنگامی کیش معاونت کے طریقہ کار اور اہلیت کیلئے درکار شرائط کی منظوری دیدی تھی ۔ جمعہ کو کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا کورونا سے متاثرہ مزدور طبقے کیلئے مالی امداد کے طریقہ کار کی منظوری دی گئی بی آئی ایس پی کو 200 ارب میں سے 75 ارب روپے جاری کر دیئے۔روزگار سے محروم ہونے والے افراد کو 12 ہزار روپے امداد ملے گی مستحق افراد سے درخواستیں احساس لیبر پورٹل کے زریعے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مزدور دیہاڑی دار طبقے میں احساس پروگرام کے زریعے ہی رقوم تقسیم کی جائیں گی ۔

close