اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند کی پیش گوئی کرنے سے روک دیا گیا، وجہ حیران کن نکلی۔۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند کی پیش گوئی کرنے سے روک دیا ہے۔وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال
کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو کراچی میں ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے محکمہ موسمیات کو پیش گوئی سے روکا گیا ہے اور ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ محکمہ موسمیات چاند سے متعلق کوئی پیش گوئی نہ کرے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے محکمہ موسمیات کو چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں