اسلام آباد(پی این آئی)پارلیمنٹ جانا تھا، پتہ چلا کہ تین صحافیوں کو کورونا ہے تو ارادہ تبدیل کر دیا، فواد چوہدری نے نیا بہانہ بنا لیا۔وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ جانے کاارادہ کیا تھا لیکن تین صحافیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ارادہ ملتوی کیا اور پارلیمنٹ نہیں
گیا۔ جمعہ کو ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کی خواہش کے احترام میں آج پارلیمان جانے کا ارادہ کیا لیکن تین پارلیمانی رپورٹرز اور دو سینیٹرز کے کورونا مثبت آگئے ، لہذا اپنا ارادہ ملتوی کر رہا ہوں، امید ہے جلد ورچوئل سیشن بلایا جائے گا جہاں تسلی سے بات ہو سکے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں