غربت کا خاتمے،عالمی بینک پنجاب کو 92 ارب امداد دے گا، رحیم یار خان اور لودھراں سے منصوبوں کا آغاز ہو گا

لاہور(پی این آئی))غربت کا خاتمے، عالمی بینک پنجاب کو 92 ارب امداد دے گا، رحیم یار خان اور لودھراں سے منصوبوں کا آغاز ہو گا۔ غربت کاخاتمہ پروگرام کے تحت حکومت پنجاب کوورلڈ بینک 92 ارب روپے دے گا۔پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ منصوبہ کے حوالے سے ورلڈ بنک اور حکومت پاکستان کے مابین فنڈنگ

کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی۔دونوں فریقین کے مابین معاہدہ پر دستخط آئندہ ہفتے ہوں گے ۔ معاہدہ کی روشنی میں ورلڈ بنک حکومت پنجاب کو( 330ملین ڈالر)/92ارب روپے فراہم کرے گا۔تقریب میں حکومت پنجاب کی نمائندگی سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ کریں گے ۔قوی طور پرمنصوبے کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ’’ پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹپراجیکٹ‘‘ (PHCIP) نہ صرف صوبائی بلکہ ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کاپہلا منصوبہ ہے ۔ جسے ہیومن ڈویلپمنٹ کو بنیاد بنا شروع کیا جا ئے گا۔ اس منصوبے کی منظوری تقریبا دو ہفتے قبل قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے دی تھی۔ایکنک سے منظوری کے بعد حکومت پنجاب کے ذمہ داروں نے وفاق کی وساطت سے ورلڈ بنک حکام کے ساتھ معاملات کو تیزی سے آگے بڑھایا اور اب فنڈنگ کی فراہمی کے حوالے سے مسودہ تیار کر لیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس منصوبے کو غربت (تعلیم ، صحت ، رہائشی حالات ، وغیرہ) کی متعدد جہتوں کی بنیاد پر منتخب ہونے والے پنجاب کے 11 اضلاع میں مرحلہ وار شروع کیا جائے گا ۔جن میں سے زیادہ اضلاع جنوبی پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔قوی طور پر اس منصوبہ کی ابتداء رحیم یار خان، لودھراں جیسے اضلاع سے کرنے کی پلاننگ کی گئی ہے ۔ پنجاب کے منتخب اضلاع میں معیاری صحت کی خدمات، زیادہ سے زیادہ غریب اور کمزور گھرانوں کو معاشی اور سماجی طور پر مضبوط بنانا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے کی کل لاگت 330 ملین امریکی ڈالر ہے جس میں آئی بی آر ڈی / آئی ڈی اے 200 ملین ڈالر / 21.428 بلین / روپے شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close