عید سے قبل شہباز شریف کی گرفتاری ، جیل میں خصوصی کمرے کی تیاریاں

لاہور (پی این آئی ) سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف عید کے قریب جیل بھیج دیئے جائیں گے۔ مبشر لقمان نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف جلد گرفتار کر لئے جائیں گے، نیب نے ان کو جیل بھیجنے کی تیاری شروع کر دی ہے ۔ قومی احتساب بیورو شہباز شریف کی

جیل میں اے سی لگا رہے ہیں۔ مبشر لقمان نے مزید دعویٰ کیا کہ شہبا زشریف کے ساتھ 3 مزید لوگ جیل میں جائیں گے ۔نیب عید کے قریب شہبازشریف کو گرفتار کر لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پاکستان واپسی کی ٹائمنگ غلط ہو گئی ہے۔یہ بات بھی قابل غور رہے کہ شہبازشریف رواں ہفتے نیب میں پیش ہوئے تھے ۔ جس کے متعلق سینئر صحافی راؤف کلاسرا نے اپنے تبصرے میں بتایاتھا کہ شہبازشریف نے نیب میں پیشی کے دوران نیب کو اپنے اثاثوں اور ذرائع آمدن سے متعلق مختلف سوالات کے جوابات دیے۔شہبازشریف سے نیب نے سوال کیا کہ آپ کی بیگم نصرت شہباز کے 2002ء میں اثاثے صفر تھے، اب ان پراپرٹی 25 کروڑ کی ہے، شہبازشریف نے بیگم صاحبہ آزاد ہیں، آپ ان کو بلا کر انکوائری کرسکتے ہیں۔ نیب کے پوچھنے پر شہبازشریف نے نیب کو بتایا کہ جب خاندان میں جائیداد کی تقسیم ہوئی تو میرے حصے میں ایک شوگر ملز آئی تھی، جس پر نیب نے کہا کہ آپ نے پھر کیسے 14کمپنیاں مزید بنالیں؟ شہبازشریف نے کہا کہ یہ سوال سلمان شہباز سے پوچھیں۔شریف ڈیری فارم ہے، وہاں پر10بھینسیں ہیں، ان کے دودھ سے اخراجات چلا رہا ہوں، نیب نے پوچھا کیا 10بھینسوں کے دودھ سے آپ کوسال میں ایک کروڑ روپیہ منافع آرہا تھا، کہ جن سے آپ اپنے اخراجات چلارہے تھے۔ شہبازشریف نے کہا کہ میں اپنا ریکارڈ چیک کروں گا۔اسی طرح نیب نے پہلا سوال پوچھا کہ آپ نے لندن میں جو پراپرٹی خریدی تھی۔ تاہم اب سینئر تجزیہ کار مبشرلقمان کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہےکہ شہبازشریف عید کے قریب جیل بھیج دیئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close