پشاور(پی این آئی)خیبر پختون خوا میں پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ، قواعد وضوابط پر عمل پو گا، اعلان کر دیا گیا۔خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا۔اجمل وزیر نے کہا کہ کمشنرز، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی
ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مل کر ایس او پیز تشکیل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تیل کی نئی قیمتوں کے مطابق نظرثانی کرایہ وصول کیا جائے گا، جبکہ کمشنر حالات کو دیکھتے ہوئے اپنے ڈویژن کے اندر انفرادی روٹ کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔اجمل وزیر نے کہا کہ ایک ضلع کے اندرون یا ایک ضلع سے دوسرے ضلع کے روٹ کا فیصلہ بھی کمشنرز کریں گے۔ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ ایسے روٹ جو مختلف ڈویژنوں کی حدود میں ہوں، انہیں کھولنے کا فیصلہ صوبائی سطح پر ہوگا۔اجمل وزیرنے کہا کہ ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ وفاق سے مشاورت کے بعد کیا ہے، جبکہ پٹرول پمپ 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ حجام کی دکانیں ایس اوپیز کے تحت جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو 4 بجے تک کھلی رہیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں