کوئی بھی لیڈر اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھ سکتا جب تک ہر ملک کے ہر شہری کو مفت ویکسین تک رسائی حاصل نہ ہو جائے، وزیراعظم عمران خان نے اپیل پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے ’’کوویڈ 19 کے خلاف عوام کی ویکسین‘‘ کے لئے اپیل پر دستخط کر دیئے ہیں اور کہا ہے کہ کوئی بھی لیڈر اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھ سکتا جب تک ہر ملک کے ہر شہری کو مفت ویکسین تک رسائی حاصل نہ ہو جائے۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے ٹویٹ کے مطابق

وزیراعظم عمران خان کوویڈ 19 کے خلاف عوام کی ویکسین کے لئے اپیل میں عالمی رہنمائوں کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں، اس اپیل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جب کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ویکسین تیار ہو جائے تو یہ تمام ممالک میں تمام لوگوں کو مفت دستیاب ہونی چاہیے۔وزیراعظم نے اپیل پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس وائرس کو شکست دینے کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے اور ہمیں اپنا تمام علم، تجربہ اور وسائل تمام انسانیت کی بہتری کے لئے استعمال کرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بھی لیڈر اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھ سکتا جب تک ہر ملک کے ہر فرد کو مفت ویکسین تک تیزی سے رسائی حاصل نہ ہو جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں