مریم نوازبھی ارطغرل غازی جیسی خصوصیات کی حامل ہیں، حنا پرویز بٹ کے دعوے نے پاکستانیوں کو غصہ دلا دیا

لاہور (پی این آئی ) رہنما مسلم لیگ ن حنا ء پرویز بٹ نے مریم نواز کا ارطغرل سے موازانہ کر دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آئے ۔ تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ و رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں ترک ڈرامہ

ارطغرل غازی دیکھ رہی تھی اس دوران مجھے خیال آیا کہ رہنما مسلم لیگ ن و صاحبزادی سابق وزیراعظم مریم نواز بھی انہیں خوبیوں کی مالک ہیں جو کہ ارطغرل میں موجود ہیں ۔ان خوبیوں میں اللہ پر مضبوط ایمان ، حوصلہ ، بہادری ، بدترین حالات میں بھی ہمت نہ ہارنا، اچھے برے لوگوں کی پہچان کرنا شامل ہے۔ سب کی مخالفت کے بھی مریم نواز اپنے مقصد کیلئے ثابت قدم ہیں۔حناء پرویز بٹ کی ٹویٹ کے بعد صارفین کی جانب سے تنقید کے ساتھ ساتھ مزاحیہ ٹویٹ اور میمز بھی بنائے گئے۔ جبکہ کئی صارفین نے خود کو ن لیگ کا کارکن بتاتے ہوئے بھی حنا پرویز بٹ پر تنقید کی ، صارف نے لکھا کہ میں مسلم لیگ ن کا کارکن ہوں تاہم یہ موازنہ درست نہیں ہیں، کہاں ارطغرل مجاہد اور کہاں مریم نواز ۔تاہم چند صارفین نے مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بات تو درست ہے تاہم وہ قائی قبیلہ تھا اور یہ کھائی قبیلہ ہے۔صارفین نے لکھا کہ رمضان کے اس مقدس مہینے میں حنا پرویز بٹ کو خوش آمد کرنے کیلئے جھوٹ نہیں بولنا چاہیے۔تاہم تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے مشورہ پر ترک ڈرامہ دیکھنے پر شکریہ ادا کیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close