طلباء و طالبات امتحانات کی تیاری کر دیں، وزارت تعلیم نے ستمبر میں امتحانات لینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے 4 کیٹگریز کے طلباء و طالبات کیلئے ستمبر میں خصوصی امتحان لینے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ نویں اور گیارہویں کے طلباء کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ جبکہ دسویں اور بارہویں کے بچوں کو3 فیصد اضافی نمبرز دے کرپاس کردیا جائے گا، 40

فیصد سے زائد مضامین میں فیل، پوزیشن بہتر بنانے اور کمپوزٹ امتحان دینے والوں سے ستمبر میں امتحان لیا جائے گا۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال 40 لاکھ بچوں نے نویں ، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کا امتحان دینے کا پروگرام بنایا تھا، ہم بچوں کی صحت کے ساتھ رسک نہیں لے سکتے، لیکن سوال یہ تھا کہ اگر امتحان نہیں لیں گے تو بچوں کا سال ضائع نہیں کرنا، اور اس کا کیافارمولا بنایا جائے جس سے بچوں کا سال بچ جائے۔اس حوالے آج کے اجلا س میں بڑے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔جن بچوں نے کلاس نویں اور گیارہویں کا امتحان دیا ہوا ہے، ان کو دسویں اور بارہویں جماعت میں پروموٹ کردیا گیا ہے۔ اس کیٹگری میں ریگولر اور پرائیویٹ جتنے بھی طلباء ہیں ان کو پچھلے سال کے نتیجے کی بنیاد پرپروموٹ کردیا گیا ہے۔یہ بچے اگلے سال کمپوزٹ امتحان نہیں دیں گے۔ اگلے سال پھر وہ دسویں اور بارہویں کا امتحان دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جن بچوں نے دسویں اور بارہویں کے امتحانات دینے ہیں، ان بچوں کے پچھلی کلاسوں کے نتیجے کو دیکھا جائے گا اور اس کی بنیاد پر اگلی کلاسوں میں پروموٹ کردیا جائے گا۔ہم جائزہ لیا کہ نویں کے مقابلے میں دسویں اور گیارہویں کے مقابلے میں بارہویں کا نتیجہ بہتر ہوتا ہے، اس لیے ہم ان کو 3 فیصد اضافہ نمبر یا پرسنٹیج دے کرپروموٹ کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے طلباء جونویں اور گیارہویں میں 40 فیصد مضامین میں فیل ہیں، ان کو پاسنگ مارکس دے دیے جائیں گے، اس میں پہلی صورت ایسی کچھ ایسے بچے جو گیارہویں کے امتحان پر مطمئن نہیں ہیں، دوسری صورت جو طلباء کمپوزٹ امتحان دینا چاہتے تھے، تیسری کیٹگری یہ کہ جو طلباء چند مضامین کا امتحان دینا چاہتے ہیں۔چوتھی کیٹگری یہ جو طلباء 40 فیصد سے زائد مضامین میں فیل ہیں ان کو پاسنگ مارکس نہیں دیے جاسکتے، حالات کو مدنظر رکھ کر ان 4 کیٹگریز کیلئے ستمبر اورنومبرکے درمیان میں خصوصی امتحان لیا جائے گا۔ پروموٹ جماعتوں کا رزلٹ کارڈ مضامین کے لحاظ سے نہیں ہوگا بلکہ گریڈ وائز ہوگا۔ جن بچوں نے خصوصی امتحان میں حصہ لینا ہے، وہ یکم جولائی تک اپنے بورڈز کو آگاہ کردیں۔ یہ 29 بورڈ ز ہیں، اس لیے بچے بھی تھوڑے ہیں، امتحان لیاآسان ہوگا۔

close