پنجاب کی مارکیٹوں میں کورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان، جو مارکیٹ ایس او پیز پر عمل نہیں کرے گی، بند کرد یں گے، میاں اسلم قبال

لاہور(پی این آئی)پنجاب کی مارکیٹوں میں کورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان، جو مارکیٹ ایس او پیز پر عمل نہیں کرے گی، بند کرد یں گے، میاں اسلم قبال۔لاہور میں صوبائی وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے لبرٹی مارکیٹ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں میں تجاوزات کو

ختم کیا جائے ورنہ انتظامیہ کرے گی، تاجروں نے ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی تھی، جو مارکیٹ اس پر عمل نہیں کرے گی اسے بند کردیں گے۔میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں میں کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں گے جب کہ پیر سے عوام کو مارکیٹوں میں احتیاط کے حوالے سے ضابطہ کار پر عمل ہوتا نظر آئےگا۔انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ ماسک پہنیں اور خریداری کیلئے بچوں کو بازار نہ لائیں۔خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد13 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جب کہ 223 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close