شوگر انکوائری کمیشن کے سامنے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کی پیشی، چینی برآمد کرنے کی سفارش کی تھی

اسلام آباد(پی این آئی)شوگر انکوائری کمیشن کے سامنے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کی پیشی، چینی برآمد کرنے کی سفارش کی تھی۔مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد چینی انکوائری کمیشن کے روبرو پیش ہو گئے، انہیں‌ کمیشن نے آج طلب کر رکھا تھا.چینی کی ایکسپورٹ اور سبسڈی دینے کا معاملے پر چینی انکوائری کمیشن میں

مشیر تجارت پیش ہوئے تو ان سے مختلف سوالات کئے گئے۔ حکام کے مطابق عبدالرزاق داود کی سربراہی میں شوگر ایڈوائزری بورڈ نے چینی برآمد کرنے کی سفارش کی تھی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اکتوبر اور دسمبر 2018 میں چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔ ای سی سی نے اسی عرصے میں 11 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔ واضح رہے گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو بھی کمیشن میں طلب کیا گیا تھا تاہم انہوں نے انکار کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں