حج پر جانے کے خواہشمند کیا کریں؟ سعودی حکومت رمضان المبارک کے بعد حتمی فیصلہ دے گی

اسلام آباد(پی این آئی)حج پر جانے کے خواہشمند کیا کریں؟ سعودی حکومت رمضان المبارک کے بعد حتمی فیصلہ دے گی،سعودی عرب حکومت کی جانب سے حج کا حتمی اعلان نہ کیا جا سکا،رواں سال حج کا بڑے پیمانے پر انعقاد نہ ہونے کا امکان ہے ،پاکستان نے سعودی عرب سے رابطہ کرلیا۔ پاکستان کی وزارت مذہبی

امور نے ایک مرتبہ پھر سعودی وزارت حج سے رابطہ کرلیااور حج بارے میں استفسار کیا ہے ۔سعودی حکومت نے پاکستانی حکام کو جواب دیا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جیسے ہی صورتحال بہتر ہوتی ہے ، تمام مسلم ممالک کو آگاہ کر دیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب رمضان المبارک کے بعد حج سے متعلق حتمی فیصلہ کریگا۔وزارت مذہبی امور حکام کے مطابق حج سے متعلق جو ایس او پیز ہونگے اس کے مطابق پاکستان اپنے انتظامات مکمل کرے گا، یہ بھی بتایا کہ اگر ایک کمرے میں ایک شخص کو رکنے کی اجازت ہوئی تو حج مزید مہنگا ہو جائیگا۔ رمضان المبارک کے بعد حج کرانے کا فیصلہ ہوا تو ہنگامی طور پر انتظامات کرنا ہونگے ۔ رواں سال پاکستان سے ایک لاکھ، 79 ہزار، 210 پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کرنا ہے جس کیلئے وزارت مذہبی امور نے قرعہ اندازی اور دیگر انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close