کورونا کے وار، حیدرآباد میں وائرس سے مشتبہ طور پر جاں بحق ڈاکٹر کی اہلیہ اور بیٹا بھی پازیٹو نکل آیا، قرنطینہ کر دیا گیا

حیدرآباد(پی این آئی)کورونا کے وار، حیدرآباد میں وائرس سے مشتبہ طور پر جاں بحق ڈاکٹر کی اہلیہ اور بیٹا بھی پازیٹو نکل آیا، قرنطینہ کر دیا گیا،حیدرآباد میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریض ڈاکٹر نوشاد کی موت کے بعد ان کی بیوہ اور 10 سال کے بیٹے کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او)

ڈاکٹر مظہر کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ ڈاکٹر نوشاد کورونا وائرس کے مریض تھے اور وہ ٹیسٹ کرانے کے بجائے ذاتی طور پر علاج کر رہے تھے، انہوں نے اسپتال سے آکسیجن کے سیلنڈر بھی منگوائے تھے۔ڈاکٹر مظہر نے بتایا کہ ڈاکٹر نوشاد کی فیملی کے 12 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے، جن میں سے ان کی بیوہ اور بیٹے کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جنہیں گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے جب کہ اس سے پہلے اہلخانہ نے کورونا ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا تھا۔ڈی ایچ او کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر نوشاد سے ملنے والوں کی ہسٹری لی جا رہی ہے اور آج اسپتال کے عملے کے بھی ٹیسٹ لیے جا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ حیدرآباد میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریض ڈاکٹر نوشاد دو روز قبل انتقال کر گئے تھے۔ڈاکٹر نوشاد لطیف آباد میں نجی کلینک بھی چلاتے تھے اور انھوں نے انتقال سے قبل کئی مریضوں کا چیک اپ بھی کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close