لاہور(پی این آئی)کورونا کے ہاتھوں لاہور پولیس کی پہلی قربانی، تھانہ ہربنس پورہ کا ہیڈ کانسٹیبل دم توڑ گیا،لاہورپولیس میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت ہوئی ہے جہاں 27 سالہ ہیڈ کانسٹیبل شمس شفیق کورونا وائرس سے شہید ہوگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ہربنس پورہ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل شمس شفیق کی
کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی جس پر وہ میو اسپتال میں زیر علاج تھا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ شمس شفیق سکندریہ کالونی کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا۔ سی سی پی او ذوالفقار حمیدنے شمس شفیق کو لاہور پولیس کی طرف سے سلام پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شہید پیکج کی منظوری کے لیے آئی جی پنجاب کو سفارش کی جائے گی اور شہید کے اہل خانہ کا خیال رکھا جائے گا۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں