کورونا وائرس بے قابو، صوبہ پنجاب کے دس خطرناک ترین شہروں کے نام جاری کر دیئے گئے

لاہور (پی این آئی) کرونا وائرس کے باعث پنجاب کے 10 اضلاع خطرناک قرار، اضلاع میں لاہور، فیصل آباد، حافظ آباد، شیخوپورہ، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، پاکپتن، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ شامل۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے کرونا کے حوالے سے

صوبے کے 10 اضلاع کو خطرناک ترین قرار دیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق خطرناک قرار دیے گئے پنجاب کے 10 اضلاع میں کرونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔ خطرناک قرار دیئے گئے اضلاع میں لاہور، فیصل آباد، حافظ آباد، شیخوپورہ، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، پاکپتن، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ شامل ہیں۔ حکومت نے ان اضلاع کے شہریوں کو گھروں میں محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب بتایا گیا ہے پنجاب میں کرونا وائرس کے 1356 نئے کیس سامنے آنے سے کل تعداد 13225 ہو گئی ہے۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرن کے مطابق عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کرونا وائرس کے 816 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ ننکانہ میں 6، قصور 5، شیخوپورہ 12، راولپنڈی 134، جہلم 4، اٹک 3، چکوال 4، گوجرانوالہ 29 اور سیالکوٹ میں 20‘گجرات 119، منڈی 2، ملتان 85، فیصل آباد 64، چینیوٹ 3، جھنگ 3 اور رحیم یار خان میں 12‘سرگودھا 27، بہاولنگر 5، بہاولپور 7، لودھراں 1 اور ساہیوال میں 1 کیس سامنے آیا۔ترجمان نے کہاکہ کورونا وائرس سے اب تک کل 214 اموات، 4452 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، اب تک کل 140،212 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ جبکہ ملک بھر میں اب تک کرونا وائرس کے کل 34 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ملک میں اب تک مہلک وبا سے متاثرہ 737 افراد جان کی بازی ہار چکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close