سندھ میں 606 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، اب تک 2835 مریض صحتیاب ہوچکے، وزیر اعلیٰ کا اعلان

کراچی(پی این آئی)سندھ میں 606 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، اب تک 2835 مریض صحتیاب ہوچکے، وزیر اعلیٰ نے اعلان کر دیا،سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 16 اموات ہوئیں جب کہ 731 نئے کیسز بھی سامنے آئے جن میں سے 585 کا تعلق کراچی سے ہے۔مراد علی شاہ

نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4223 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 731 نئے مریضوں کے اضافے کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 13341 اور ہلاکتیں 234 ہوگئی ہیں۔وزیراعلیٰ نےکہا اچھی خبر یہ ہے کہ 606 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جس کے بعد اب تک 2835 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں 731کیسز میں سے 585 کا تعلق کراچی سے ہے جہاں ضلع شرقی سے 140، جنوبی 127،ملیر 116 ، وسطی 85، غربی 60 اور کورنگی میں 57 نئے کیسز ظاہر ہوئے۔سندھ کے دیگر اضلاع میں لاڑکانہ سے 24، حیدرآباد 22، گھوٹکی 14 ، سکھر 10، کشمور،کندھ کوٹ 8-8، شکارپور 7 ، شہید بینظیرآباد 5، سجاول اور ٹنڈومحمد خان4-4، نوشہروفیروز 2، جامشورو، خیرپور اور قمبر-شہدادکوٹ میں ایک ایک نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔مراد علی شاہ کے مطابق کورونا کے باعث مرنے والوں میں 76 فیصد مرد اور 24 فیصد خواتین ہیں جب کہ مرنے والوں میں 22.5 فیصد مریض 81 سال سے زائد عمر کے ہیں، اس کے علاوہ 4.6 فیصد کی عمر 51 تا 60، 8.5 فیصد 61 تا 70 اور 11.5 فیصد 71 تا 80 سال کے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close