افغان دارالحکومت کابل میں ہسپتال پر مسلح افراد کا حملہ، ننگر ہار میں ہونے والے دھماکے میں کئی درجن شہری مارے گئے

کابل(پی این آئی)افغان دارالحکومت کابل میں ہسپتال پر مسلح افراد کا حملہ، ننگر ہار میں ہونے والے دھماکے میں کئی درجن شہری مارے گئے،افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک اسپتال پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اسپتال میں موجود ایک خاتون سمیت 5 شہری جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعے میں

4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔افغان صوبے ننگر ہار میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں کئی درجن افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور اسپتال کے ذریعے اس کے پیچھے موجود گیسٹ ہاؤس میں داخل ہونا چاہتے تھے۔سیکیورٹی حکام کا مزید کہنا ہے کہ اسپتال کے قریب موجود مذکورہ گیسٹ ہاؤس میں غیر ملکی موجود تھے۔ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ ایک خاتون سمیت 3 زخمی شہریوں کو ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق افغان فورسز نے اسپتال سے 40 سے زائد افراد کو باہر نکال لیا ہے، جبکہ اسپتال کو کلیئر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ادھر افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان کابل کے اس اسپتال پر حملے میں ملوث نہیں ہیں۔دوسری جانب افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں ایک جنازے کو تخریب کاری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے جنازے کے دوران دھماکا کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close